حفیظ تائب کا اصل نام عبدالحفیظ تھا اور وہ 14 فروری 1931ءکو پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ اردو کے جدید نعت گو شعرا میں حفیظ تائب کا نام بڑی اہمیت کا حامل ہے ان کے نعتیہ مجموعوں میں صلو علیہ و آلہ، سک متراں دی، وسلمو تسلیما، وہی یٰسیں وہی طہٰ، لیکھ، نصیب، تعبیر اور بہار نعت شامل ہیں جب کہ نثری کتب میں باب مناقب، پن چھان، پنجابی نعت (تحقیقی جائزہ)، کوثریہ اور کتابیات سیرت رسول کی نام سرفہرست ہیں۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔حفیظ تائب 12 جون 2004ءکو لاہور میں وفات پاگئے اور علامہ اقبال ٹاؤن، کریم بلاک کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔